تلنگانہ کے وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کروانے والی خواتین کو کے سی آر کٹس فراہم کئے جائیں گے ۔ان کٹس میں نوزائیدہ بچے کی اشیا ہوں گی۔انہوں نے
اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے
ہوئے کہا کہ دل میں لگائے جانے والے اسٹنٹ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے
محکمہ صحت کے افسراچانک اسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں۔